بولیویا: جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں بچے نے اسپائیڈر مین بننے کے جنون میں خود کو زہریلی مکڑی سے کٹوا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی بولیویا کے شہر اوررو میں 8 سالہ بچے نے اسپائیڈر مین بننے کے جنون میں خود کو زہریلی سیاہ مکڑی بلیک ویڈو سے کٹوا لیا جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بچہ دریا کے کنارے کھیل میں مصروف تھا کہ اسے وہاں بلیک ویڈو مکڑی نظر آئی جس سے بچے نے خود کو کٹوا لیا۔ گھر کے پہنچنے کے بعد بچے کے جسم میں شدید درد اور پٹھوں میں اکراؤ محسوس ہونا شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریچھ طیارے میں سوار ہونے کے بعد فرار
بچے نے گھر والوں سے حقیقت چھپانے کی کوشش کی تاہم تکلیف بڑھنے پر ساری صورتحال سے والدین کو آگاہ کیا جس پر بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے بچے کو مکمل طبی امداد دی۔