ریچھ طیارے میں سوار ہونے کے بعد فرار


دبئی ایئرپورٹ پر ریچھ طیارے میں سوار ہونے کے بعد فرار ہو گیا جس کے بعد عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے بغداد جانے والے طیارے میں ریچھ کو لے جایا جا رہا تھا۔ ریچھ کو طیارے میں سوار کراتے ہوئے بےہوش کیا گیا تھا۔

ریچھ کو مسافر طیارے کے کارگو سیکشن میں رکھا گیا تھا تاہم اسے وقت سے قبل ہی ہوش آ گیا اور وہ طیارے سے اتر کر رن وے پر بھاگنے لگا۔

ریچھ کے فرار ہونے کے بعد عملے کی دوڑیں لگ گئی اور کافی دیر کی کوشش کے بعد ریچھ کو بےہوش کر کے دوبارہ طیارے میں سوار کرایا گیا، جس کی وجہ سے مسافر طیارہ تاخیر کا شکار ہوا۔

طیارہ تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر عراقی ایئرویز نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ریچھ کے فرار کے ذمہ دار نہیں ہیں تاہم جہاز کے کپتان نے مسافروں سے طیارے کی تاخیر پر معافی مانگی۔

عراقی ایئرویز نے کہا کہ ریچھ کی نقل و حمل کا طریقہ کار قانون کے مطابق اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے منظور کردہ طریقہ کار اور معیارات کے مطابق انجام دیا گیا۔


متعلقہ خبریں