کورکمانڈر ہاؤس حملے میں کون ملوث تھا؟ صمصام بخاری کی آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا


صمصام بخاری کی مبینہ آڈیو لیک نے تہلکہ مچا دیا ہے، صمصام بخاری آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ نو مئی کے واقعہ سے تین دن قبل انہوں نے کور کمیٹی کی ایک میٹنگ رکھی۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی کے اجلاس میں قاسم سوری، شہر یار آفریدی، مراد سعید اور دیگر شامل تھے، انہوں نے اس اجلاس میں یہ ڈیزائن کر لیا کہ جو احتجاج کرنا ہے فوجیوں کے خلاف کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے وہاں موجود نہیں تھا، عمران خان پکڑا گیا تو مجھے اندازہ تھا کہ انہوں نے کوئی فساد کرنا ہے، میں نے کہاکہ میں تو اوکاڑہ ہوں نہیں آ سکتا۔

صمصام بخاری نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ ان لوگوں نے کور کمانڈر ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا تو شفقت محمود نے انہیں منع کیا کہ وہاں نہ جاؤ لیکن وہ نہیں مانے۔

دوسری جانب عطا تاڑر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما صمصام بخاری کی مبینہ آڈیوسنوادی، عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری نے 9مئی واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


متعلقہ خبریں