سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری


سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں، اب زائرین کو مسجد الحرام میں آنے سے قبل عمرہ پرمٹ کی ضرورت ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ہدایات کے مطابق سعودی قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام آمد سے پہلے عمرہ پرمٹ لازمی حاصل کرنا پڑے گا۔ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں۔

جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا کہ عمرہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔ پرمٹ کا حاصل نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

عمرہ بیگ میں کونسی 10 اشیا کا ہونا ضروری ہے ؟ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتا دیا

سعودی وزارت کی طرف سے موسم گرما میں عمرہ زائرین کیلئے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ عمرہ زائرین کو موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین کو موسم گرما میں عمرے کیلئے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے، ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔ اسی کے ساتھ ساتھ مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں