عمرہ بیگ میں کونسی 10 اشیا کا ہونا ضروری ہے ؟ سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتا دیا


سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ عمرہ کرنے کے لیے آنے والے افراد کے بیگ میں 10 ضروری اشیا موجود ہونا چاہیں۔

وزارت نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی موجودگی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے نئی اسکیم کا اعلان

ہنگامی صورت حال میں رابطہ نمبروں کے ساتھ ایک کاغذ اور دعاؤں کے لیے ایک کتابچہ بھی بیگ میں رکھا جائے۔

وزارت حج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے نقشے کے علاوہ پانی کی بوتل، موزے اور ہلکے جوتے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں