لاہور: اے این ایف کی کارروائیاں، مسافر کے پیٹ سے ہیروئن برآمد


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے کارروائیوں میں منشیات برآمد کی گئیں، 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اے این ایف کی کارروائیاں اسلام آباد، کراچی،لاہور اور پشاور میں کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔ سنگ جانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشے سے 15 کلو چرس برآمد کی گئی۔

لاہور میں اسمگلروں نے منشیات منتقلی کیلئے ڈرون کا استعمال شروع کر دیا

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے ایک کلو گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 49 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔

اسی طرح پشاور میں مسافر کے پیٹ سے 35 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر بھی گاڑی کی فیول ٹینک سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔


متعلقہ خبریں