توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کے وقت نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے، پولیس نےانہیں گھر کے احاطے سےگرفتار کیا تھا،سابق وزیراعظم کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی جیل میں پہلی رات گزری۔
توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے وقت کیا کیا؟
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے اسیری کی پہلی رات اٹک جیل کے ہائی سیکورٹی بیرک میں گزاری،انہیں رات کا کھانا اور صبح کاناشتہ جیل مینوئل کے مطابق دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتے میں بریڈ کے سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈہ، مکھن اور چائےدے گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق دیگر سہولیات میں استعمال کا ضروری سامان، عینک، تسبیح، گھڑی ، کرسی، ٹشو پیپر، منرل واٹراور زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کیا گیا۔
’علیمہ خان، جہانگیر ترین کو این آر او دینے کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا‘
چیئرمین پی ٹی آئی کو بیرک نمبر 2/1 سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو صحت مند قرار دیدیا۔