ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں

death pic

تربت میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ندی میں نہاتے ہوئے 7 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تربت میں ندی میں نہاتے ہوئے7لڑکیاں جاں بحق ہوئیں ہیں، جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں10سے17سال کے درمیان تھیں، مقامی لوگوں نےاپنی مددآپ کےتحت لاشیں ندی سےنکال کراسپتال پہنچائیں۔

راولپنڈی، کنویں کی کھدائی کے دوران 4 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والی بچیوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ یہ حادثہ کیوں پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں