راولپنڈی، زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے


راولپنڈی میں کنویں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس جمع ہونے کی وجہ سے چار افراد دم گھٹنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں پیش آیا۔ گوجر خان میں کھدائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

راولپنڈی کا علاقہ چونترہ، رات گئے گولیوں سے گونج اٹھا

ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھی ایک شخص بے ہوش ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔


متعلقہ خبریں