ملک کو فوج یا لیڈر نہیں، نظریہ بچا سکتا ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو نظریئے کے مطابق چلایا جائے کیونکہ فوج یا کوئی لیڈر نہیں بلکہ صرف نظریہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی دہشت گردی ہے اور معاشی دہشت گردی ہی مسلح دہشت گردی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قوت ملک مسلح دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو مسلح دہشت گردی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہاں طاقتور عدالتیں اور جج کو خرید لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن،متعدد بھکاری گرفتار

سراج الحق نے کہا کہ ملک کو ایٹم بم، فوج یا کوئی لیڈر نہیں بلکہ صرف نظریہ ہی بچا سکتا ہے اس لیے ملک کو نظریئے کے مطابق چلایا جائے۔


متعلقہ خبریں