پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہو گئی

census

پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ہو گئی ساتویں خانہ و مردم شماری کے نتائج جاری


ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بیورو آف شماریات کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد پاکستان کی کل آبادی 241.49 ملین ریکارڈ ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر مہک بخاری اور والدہ برطانیہ میں 2 افراد کے قتل میں ملوث قرار

آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، ملک کی دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔

ملک میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب میں 127.68 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے، پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی جبکہ 40.70 فیصد شہری ہے۔

توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل اعتراض کے بعد واپس

اسی طرح سندھ کی کل آبادی 55.69 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.57 فیصد ہے، سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔

خیبرپختونخوا کی کل آبادی 40.85 ملین ریکارڈ کی گئی ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 2.38 فیصد ہے، خیبر پختونخوا کی 84.99 فیصد آبادی دیہی جبکہ 15.01 فیصد شہری ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

بلوچستان کی کل آبادی 14.89 ملین ہے، صوبے میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد ہے، بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی جبکہ 30.96 فیصد شہری آبادی ہے

اسلام آباد کی آبادی 2.36 ملین ریکارڈ کی گئی، وفاقی دارالحکومت میں اضافے کی شرح 2.81 فیصد ہے، اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی جبکہ 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔


متعلقہ خبریں