چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچادیاگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جب پولیس کی سکیورٹی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کےوارنٹ لے کر ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں داخل ہوئی تو حکام نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری آگئے ہیں انہیں گرفتار کر کے ساتھ لے جانا پڑے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اب علیمہ خان کریں گی ، نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوی
ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو گھر کے اندر سے گرفتار کر کے گاڑی میں بٹھایا گیا، پولیس افسران اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مابین کچھ بات ہوئی جس کے بعد انہوں نے گرفتاری دیدی اور کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس نے زمان پارک لاہور سے گرفتار کیاتھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔