پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ان کے قریبی ساتھی اویس خان نیازی بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
وہ پی ٹی آئی چیئرمین کے میڈیا کوآرڈینیٹر تھے،انہیں بھی زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید کی سزا سنائی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کو گرفتار کر لیا گیا، وکیل کا دعویٰ
عدالت نے اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اس کی تعمیل کا حکم آئی جی اسلام آباد کو دیا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔