بابراعظم کے والد نے انہیں لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کا مشورہ کیوں دیا؟


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہاہے کہ میں نے بابراعظم کو لنکا پریمئر لیگ کھیلنے کا مشورہ دیا۔

بابر اعظم کے والد نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ سلام پاکستان، بابر نے مجھ سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پو چھا کہ مجھے کینیڈین لیگ میں 10 دن کھیلنے کے پیسے بھی اتنے مل رہے ہیں جتنے لنکا پریمیئر لیگ کے 25 دن کے لیے مل رہے ہیں، کینیڈا کا موسم بھی بہت اچھا ہے جبکہ ادھر سری لنکا میں شدید گرمی ہے، اب میں کیا کروں؟۔

بابر اعظم کے والد کا کہنا تھا کہ میں نے اسے لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے کا مشورہ دیا کیوں کہ ایشیاکپ بھی ادھر ہے اور شاید ا فغا نستان کے سا تھ سیریز بھی ادھر ہی ہوجائے، مشکل وکٹ کے تجربے ورلڈ کپ میں بھی کام آئیں گے۔

بابراعظم اللہ کا تحفہ ہے، ارسلان نصیر

قومی کپتان کے والد اعظم صدیق نے لکھا کہ بابر 10 دن بہترین ٹھنڈے موسم میں کھیل کر 10 دن گھر آرام کرسکتا تھا پر وطن کیلئے سب کچھ حاضر ہے، مقصد پاکستان کے لیے کچھ بھی کرنا ہے، بس پاکستان کا نام بلند ہو،میں بھی دعا گو ہوں، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہو گا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں