بابراعظم اللہ کا تحفہ ہے، ارسلان نصیر


یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اللہ کا تحفہ ہیں جن کے آنے سے اوسط درجے کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ارسلان نصیر کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہے جس میں انہیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو پیغام میں ارسلان نصیر نے قومی کھلاڑیوں سمیت قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی کو سراہا۔

بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ کے تینوں فارمیٹس کے ٹاپ تھری پلیئر بن گئے

ارسلان نصیر کا کہنا تھا قومی ٹیم میں یہ اعتماد کہاں سے آیا؟ میں نے پہلے بھی کہا تھا بابراعظم کا ٹیم میں آنا کوئی چھوٹی بات نہیں ہے، بابر اللہ کا تحفہ ہے، ان کے ڈریسنگ روم میں آنے سے اوسط درجے کے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا۔

ارسلان نصیر کا کہنا تھا یہ بابر ہی ہے جس کے نمبر ون پر جانے سے اور کھلاڑیوں کا بھی اعتماد بڑھا اور وہ بھی دنیا کے بہترین بیٹرز کی فہرست میں نمبر تھری اور نمبر فور پر آنے لگے۔


متعلقہ خبریں