پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین انتقال کرگئے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اعجاز بٹ کے داماد عارف سعید کی جانب سے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اعجاز بٹ کی عمر 85 سال تھی۔ اعجاز بٹ طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔
پی سی بی میں مصباح الحق اور محمد حفیظ کو بڑا عہدہ مل گیا
داماد عارف سعید نے مزید بتایا کہ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے 8 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ 2008 سے2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی اعجاز بٹ کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
The PCB is saddened by the news of the passing of former Test cricketer and ex-PCB chairman Ijaz Butt. Our heartfelt condolences to his family and friends. pic.twitter.com/EH0UuMBfhN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 3, 2023