چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک کا سفر 50 منٹ میں مکمل کیا جاسکے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے بھارہ کہو بائی پاس کا کام مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
ذیشان ملک کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو بائی پاس کی تکمیل کا کام مکمل ہونے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری تک کا سفر اب صرف 50 منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔
شکریہ نواز شریف
شکریہ وزیراعظم شہباز شریفبھارہ کہو بائی پاس کی تکمیل کا کام مکمل ہونے سے اسلام آباد سے مری تک سفر اب صرف 50 منٹ میں طے ہوگا pic.twitter.com/hvVH0w0Mto
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) August 1, 2023
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس اسلام آباد کا آج افتتاح کردیا۔ بائی پاس اسلام آباد سے مری، آزاد کشمیر، گلیات اور ہزارہ کا سفر کرنے کیلئے استعمال ہوسکے گا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ اسلام آباد سے مری تک کا سفر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاتا ہے۔