برازیل میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، 44 ملزمان مارے گئے


برازیلیا: برازیل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران 44 ملزمان مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  برازیل کے مختلف علاقوں میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور گزشتہ روز آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں 9 ملزمان مارے گئے۔

برازیلین پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ملزمان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی

پولیس کو گینگ ملزمان کی اہم میٹنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برازیل کے مختلف علاقوں میں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد پولیس نے باقائدہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں