اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کروانے کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔
منظور وسان نے عام انتخابات سے متعلق خواب دیکھ لیا
آئی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت اگر انتخابات کروانا ضروری ہیں توآئی پی پی اس کی حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی اور پرانی مردم شماری کی بحث وزیراعظم نے شروع کی ہے، نئی مردم شماری کی بحث کے نتیجے میں عام انتخابات 5 سے 6 ماہ کی تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔
میری رائے ہے الیکشن 90دن سے بھی پہلے ہوں ، خواجہ آصف
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئی مردم شماری کو نوٹیفائی کروانے کے بعد انتخابات میں 5 سے 6 ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے، نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں اور نئی ووٹر لسٹوں کے معاملات سامنے آئیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئی پی پی نئی اور پرانی دونوں مردم شماریوں پر انتخابات میں حصہ لینے کو مکمل طور پر تیار ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی نشان منسوخی کا نوٹس بھیج دیا
آئی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملکی حالات کی بہتری کیلئے اب مردم شماری کے بجائے رائے شماری کو ترجیح دی جائے۔