پیٹرول کیوں مہنگا کیا؟ مصدق ملک نے وجہ بتا دی

مصدق ملک

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بیان کر دیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ، ڈالر اور روپے کے ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے پیٹرول مہنگا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 دن سے عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں ہر روز دو ڈالر یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں