بیجنگ ،بارش کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


چین کے دارالخلافہ بیجنگ میں مسلسل چالیس گھنٹے جاری بارش سے 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

بیجنگ کےمحکمہ موسمیات نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے140 سال قبل ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟شہروں کی فہرست جاری

بیجنگ میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ  طوفان کے دوران بارش 744.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی، جو چانگ پنگ کے وانگجیوان واٹر ریزرو میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق طوفان سے کم از کم 22افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 27 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر شفٹ کیا گیا ہے ۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

بیجنگ کے محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے پہلے 1891 میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں