ماسکو پر ڈرون حملہ، بلند ٹاور نشانہ بن گیا


ماسکو: روس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹس نے حملہ کرنے والے کئی ڈرونز مار گرائے ہیں لیکن ایک ڈورن بلند ٹاور کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

امریکہ کا روس پر ڈرون فیکٹری تیار کرنے کا الزام

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون نے جس بلند ٹاور کو نشانہ بنایا ہے یہ وہی ہے جس پر ہفتے کی ابتدا میں حملہ کیا گیا تھا۔

ماسکو کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کے بعد میئر سرگئی سوبیانین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو میں اڑنے کی کوشش والے کئی ڈرونز مار گرائے گئے ہیں، انہیں طیارہ شکن حملوں کے ذریعے زمیں بوس کیا گیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا ہے کہ ایک ڈرون ماسکوا سٹی کمپلیکس کے اسی ٹاور پر حملہ آور ہوا جہاں پہلے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی فوج کی لاکھوں حساس ای میلز روسی اتحادی ملک مالی کے پاس پہنچ گئیں

انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ اکیسویں منزل پر عمارت کی پیشانی کو نقصان پہنچا ہے، گلیزنگ 150 مربع میٹر سے زیادہ تباہ ہو گئی تھی تاہم کسی کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملوں کی خبریں ان عالمی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس سے مطابقت رکھتی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ ماسکو کے ونوکووو بین الاقوامی ایئر پورٹ کو منگل کی صبح تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ہنگامی سروسز نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ونوکووو کو عارضی طور پر جہازوں کی آمد و روانگی کے لیے بند کردیا گیا ہے،  طیاروں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر بھیج دیا گیا۔

جاسوسی کریں، راز محفوظ رہیں گے، برطانوی ایم آئی 6 کے سربراہ کی روسیوں کو دعوت

روسی خبر رساں ایجنسی نے اس کے بعد بتایا تھا کہ ایئر پورٹ پر معمول کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں