یہ عالم شوق کا۔۔۔! خاتون نے کاسمیٹک سرجری کرانے کیلئے گھر فروخت کر دیا

کاسمیٹک سرجری

کیلی فورنیا: امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے اپنا گھر فروخت کردیا، خاتون ریاست کیلی فورنیا کی رہائشی ہیں۔

امریکہ: پناہ گزینوں پر عائد پابندیاں معطل

میٹرو یوکے اور والز آن لائن جیسے مؤقر اخبارات کے مطابق 50 سالہ کیلی بیسلے نے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرانے کے لیے اپنا گھر فروخت کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی بیسلے گزشتہ 20 سالوں سے اپنے چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بوٹوکس کرا رہی تھیں اور 15 سالوں کے دوران انہوں نے فلرز کا سہارا بھی لیا لیکن اب ان کے پاس چونکہ پیسے نہیں تھے اس لیے انہوں نے شوق کی تکمیل کے لیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے گھر ہی بیچ دیا۔

امریکہ: 8 لاکھ سے زائد طلبہ کا 39 ارب ڈالر کا قرضہ معاف

رپورٹس کے مطابق کیلی نے میکسیکو میں اپنے چہرے، ہونٹوں، گردن کی کاسمیٹک سرجری اور اور رانوں سے اضافی چربی کو نکلوانے کے لیے بھی سرجری کا انتخاب کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے لیے مجموعی طور پر 14,000 ڈالرز کی لاگت آئی جب کہ اس وقت انہیں انتہائی تکلیف کا بھی سامنا ہے کیونکہ وہ ایک وین میں زندگی گزار رہی ہیں۔

بھارت میں ریاستی تشدد پر امریکہ کو بھی تشویش

رپورٹس کے مطابق گھر فروخت کرنے کے بعد اب کیلی بیسلے اپنا سارا وقت ایک وین میں گزارتی ہیں لیکن انہیں اپنے فیصلے پر کسی بھی قسم کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ ان کے حساب سے ان کا چہرہ پہلے سے بہت زیادہ بہتر دکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں