نگران پنجاب کابینہ ، پوش علاقوں میں 5 مرلہ گھروں پر بھی ٹیکس لگانے کی منظوری

Taxes

پنجاب کی نگران کابینہ نے 9سال بعد صوبے بھر میں پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ نے پوش ایریاز (کیٹگری اے) میں واقعہ 5مرلہ گھروں پر بھی پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جنہیں اس سے قبل پراپرٹی ٹیکس سےاستثنی حاصل تھا۔

سونےکی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کی کمی

کابینہ کی طرف سے منظور شدہ سمری کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کا نیا ویلیو ایشن ٹیبل بنے گا جس میں نئے کرایوں کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس کا تعین کیا جائیگا جس کے بعد پوش علاقوں (کیٹیگری اے) میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں پر پراپرٹی ٹیکس میں400فیصد تک اضافے کا امکا ن ہے۔

پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے سروے ، ورکنگ اور کیلکولیشن کے بعد سمری کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوائی جائیگی۔

بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا گیا

نئے ویلیوایشن ٹیبل میں اے کیٹیگری سے جی کیٹیگری تک شامل ہونگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص آخری مرتبہ 2014میں کی گئی تھی ۔

قانون کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ہر پانچ سال بعد ہونا ہوتی ہے جو نہیں ہوئی۔

چھٹیوں میں سکول آنے والے اساتذہ کو کنوینس الائونس دینے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ 2014 میں ہونے والی پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کے مطابق اے کیٹیگری کے علاقوں میں کمرشل جائیداد کا کرایہ 120روپے مربع فٹ جبکہ ذاتی استعمال میں جائیداد پر 24روپے فی مربع فٹ فلیٹ ریٹ طے ہوا جس کے مطابق پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔

ان کمرشل جائیدادوں کا فی مربع فٹ کرایہ 500روپے ہوچکا ہے جن پر موجودہ کرائے کے حساب سے پراپرٹی ٹیکس لگانے کے لئے ویلیو ایشن کی جائیگی۔


متعلقہ خبریں