بھارتی خاتون انجو (فاطمہ ) پر قسمت مہربان ہو گئی

INDIAN WOMEN

بھارت سے آئی انجو پر قسمت مہربان ہو گئی ،پاکستان آنے والی انجو (فاطمہ) کو 10 مرلے کے پلاٹ جبکہ 50 ہزار کے دیگر تحائف سے نواز دیا گیا۔ 

بھارتی خاتون انجو نے اسلام قبول کرکے شادی کر لی

نئے جوڑے کو دیے گئے تحائف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بزنس مین رئیل اسٹیٹ کمپنی کے سی ای اومحسن خان عباسی کی جانب سے انجو (فاطمہ)کو 10 مرلہ پلاٹ کے کاغذات جبکہ دیگر تحائف پیش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر محسن خان عباسی نے کہا ہے کہ انجو بھارت چھوڑ کر آئی ہیں، تحائف پیش کرنے کا مقصد انکا پاکستان میں بھرپور طریقے سےویلکم کرنا ہے۔

فردین خان اور نتاشا مادھونی کا 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ انجو (فاطمہ) بھارت چھوڑ کر پاکستان آئی اور اسلام قبول کر کی شادی کی ہے،یہ تحائف اس کے استقبال اور مبارکباد کیلئے ہیں۔

محسن عباسی کا کہنا تھا کہ جب کوئی ایک جگہ سے دوسری جگہ شفٹ ہوتا ہے تو سب سے بڑا مسئلہ رہائش کا بنتا ہے ہمارا پروجیکٹ بھی چل رہا تھا اس لیے انہیں پلاٹ تحفے میں دیا تاکہ انہیں بے گھر ہونے کا احساس نہ رہے ۔

چند روز میں واپس آجائیں گی، پاکستان آنیوالی بھارتی خاتون انجو کے خاوند کو یقین

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تحائف انجو کے استقبال کے لیے ہیں،ان کا یہاں آنا اسلام قبول کر کے شادی کرنا ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے،تحفے تحائف ان کی تعریف میں ہمارے طرف سے سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے ۔

 


متعلقہ خبریں