ہرات ، افغان حکام نے موسیقی کے آلات ضبط کرکے جلا دیئے


افغانستان کے صوبے ہرات میں حکام نے موسیقی کے سیکڑوں آلات بشمول گٹار ، طبلہ اور اسپیکر ضبط کرکے جلا دیئے۔

ہرات میں وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے صوبائی محکمے کے سربراہ عزیز الرحمان المہاجر نے کہا کہ موسیقی کو فروغ دینا اخلاقی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے ، اس کی وجہ سے نوجوان گمراہی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔

افغان میڈیا نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ محکمہ اخلاقیات نے کہا ہے کہ موسیقی کے آلات کی فروخت حرام ہے اور فروخت کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں