جے یو آئی کے کنونشن میں دھماکا، امریکا نے اہم بیان جاری کر دیا


امریکا نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کنونشن میں ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ نے پاکستان کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے المناک دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دھماکا جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہوا، عینی شاہدین

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم اس گھناؤنے فعل جس میں بے گناہ جانوں کا ضیائع اور بہت سے لوگوں کو نقصان پہنچا ہےکی پرزور مذمت کرتے ہیں، ۔

پرامن اور جمہوری معاشرے میں ایسی دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ورکرز کنونشن میں شرکت کا پروگرام آخری وقت میں منسوخ کیا،حافظ حمد اللہ

ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں