جے یو آئی کارکنان پر امن رہیں ، مولانا فضل الرحمان

Molana Fazal ur Rehman مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

باجوڑ میں جے یو آئی (ف)کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ، مقامی امیر سمیت 35 افراد جاں بحق

انہوں نے کارکنوں سے پر امن رہنے اور ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کرنے کی اپیل کی ۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات کے پی کے کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔

اسلام آباد،مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق

دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہے،دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے، دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں