وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ یواے ای کے اعلیٰ حکام اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے استقبال کیا۔
بلاول بھٹو امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سےملاقات کریں گے ، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال ہو گا۔
اب میری باری ہے کہ خدمت کروں، بلاول بھٹو
وزیرخارجہ آج مادام تساومیں بینظیربھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔