راجن پور ، ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے زائرین کی بس الٹ گئی ، 5 جاں بحق


فاضل پور میں ڈرائیور کے سو جانے سے زائرین کی بس الٹ گئ جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سخی سرور سے جیکب آباد جانے والی بس راجن پور کے علاقے فاضل پور میں حادثے کا شکار ہوئی ۔

اسکردو بس حادثہ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہوگئی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا گیا۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں