کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ میں بلند ترین رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

رواں کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے مثبت رجحان رہا۔

اس کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔

یہ کاروباری ہفتہ عاشورہ محرم کی چھٹیوں کی وجہ سے چار روز پر محیط تھا، اس کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر رہا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

اس کاروباری ہفتے میں ایک ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئر بازار کی کاروباری مالیت پچاس ارب اکتالیس کروڑ رہی۔


متعلقہ خبریں