چین کے نائب وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے


اسلام آباد چیف کمشنر نے دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست کو عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، ہائی لیول غیر ملکی وفد کی آمد کی وجہ سے دو دن چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ3روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس دوران وہ مختلف منصوبوں کے معاہدے کریں گے۔

پی آئی اے اور ائیرچائنا میں چین کے 16 شہروں کے لئے پرواز کا معاہدہ

نائب چینی وزیراعظم صدر عارف علوی، وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے چینی نائب وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، سی پیک کی دہائی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

 


متعلقہ خبریں