زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر54 کروڑ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک

گذشتہ ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 21 جولائی کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 54 کروڑ ڈالر کمی سے 8 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

پاکستان کی ادائیگیاں زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہیں ، بلوم برگ

اسٹیٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں،گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 53 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔


متعلقہ خبریں