وزیراعظم کل لاہور قصور بہاولنگر موٹروے کا افتتاح کریں گے

Motorway

فائل فوٹو


وزیراعظم شہباز شریف کل تیس جولائی کو لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے اورجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں موٹر وے آنے سے زراعت کے شعبے میں انقلاب آسکتا ہے، تین فیزز میں موٹروے کو بنایا جا رہا ہے۔

قصورسے اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولنگر کی زراعت کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی عمارت زمین بوس ہو چکی ہے اورماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

موٹروے پولیس نے فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کر دی

پی ٹی آئی انتشارکا نام ہے،یہ ملکی ترقی روکنے والی جماعت ہے، اس نے ملک کی سیاست کو چالیس سال پیچھے کر دیا ہے، ملکی سیاست میں نفرت کا بیج بویا اورعوام اسے مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے یونیفارم پر حملہ کیا،معاشرت اورسیاست پرحملہ کیا،نومئی کے واقعات سائفر کی من گھڑت کہانی گھڑی گئی اوربیرونی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور سفارت کو تباہ کیا۔


متعلقہ خبریں