معروف پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی برداشت بھارتی سامعین سے زیادہ ہے، ہم بھارت کے متعلق اچھی چیزیں قبول کرلیتے ہیں۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلم مام کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے تجربات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ میں نے فلم کے پروڈیوسر بونی کپور سے کہا کہ پرانی دہلی میں کچھ کھانا چاہتا ہوں جس پر فلم کے پروڈیوسر نے کہا کہ آپ کو سکیورٹی میں جانا چاہیے۔
اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو، عدنان صدیقی کا رات گئے چاند نظر آنے پر ردعمل
عدنان صدیقی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا کون مجھے یہاں پہچانے گا، تو میں اس جگہ پہنچا اور حیران رہ گیا کہ لوگ نہ صرف مجھے وہاں پہچانتے تھے بلکہ میرے کام کی تعریف بھی کی۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ فلم مام میں سری دیوی، عدنان صدیقی، نوازالدین صدیقی اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی تھی۔