ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات نے اعدادو شمار جاری کئے ہیں ان مطابق گزشتہ ہفتہ میں اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1107 روپے جبکہ راولپنڈی میں 1133 روپے رہی۔
ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1127 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہہفتہ کے مقابلہ میں 0.24 فیصدکم ہے، اس سے قبل وہاں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1129 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1167 روپے ریکارڈکی گئی جوپچھلے ہفتے کی نسبت 0.03 فیصدزیادہ ہے،پچھلے ہفتے میں بوری کی اوسط قیمت 1166 ریکارڈ ہوئی تھی۔
سیمنٹ کی ترسیل اورفروخت میں کمی
شماریات کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 1140 روپے، لاہور میں 1170 روپے، سیالکوٹ میں 1140 روپے، سرگودھا میں 1120 روپے، ملتان میں 1133 روپے ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1100 روپے، بہاولپورمیں 1150 روپے، پشاورمیں 1120 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1080 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں 1130 روپے، حیدرآباد میں 1150 روپے، سکھرمیں 1210 روپے، لاڑکانہ میں 1170روپے، کوئٹہ میں فی بوری سیمنٹ کی قیمت 1190 روپے رہی۔