کشمور: سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس کی کارروائی میں 5 مبینہ ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 ڈاکو زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کشمور کے کچے کے علاقے میں کی گئی۔ ڈاکو کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں زخمی ڈاکوؤں سمیت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکوؤں میں 9 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم بھی مقابلے میں مارا گیا۔