پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جب کہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔
درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔