ابوظہبی، حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زیدالنہیان انتقال کر گئے


ابوظہبی کے حکمران خاندان کے شیخ سعید بن زید النہیان جو کچھ عرصے سے شدید علیل تھے،انتقال کر گئے ہیں۔

شیخ سعید بن زید النہیان کی عمر 58 سال تھی، وہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کے بھائی تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کو سال 2010ء کے جون میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ بنایا گیا تھا۔

22 جولائی کو صدارتی عدالت نے ان کی شدید علالت کے بارے میں اعلان کیا تھا، ان کے انتقال پر ابوظہبی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔


متعلقہ خبریں