وزارت صنعت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی بیچنے سے روک دیا ، بحران ختم کرنے کے اقدامات کو دھچکا 

sugar mills

وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو خریدی گئی چینی بیچنے سے روک دیا۔ جس کی وجہ سے چینی بحران کو ختم کرنے کے اقدامات کو بڑا دھچکا لگ گیا۔  

یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر صنعت وپیداوار نے مہنگی چینی خریداری کا کہہ کر چینی بیچنے سے روک دیا ہے ۔

2ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے اضافہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ خریدی گئی چینی اٹھانے کا عمل شروع کر دیا تھا، کارپوریشن نے حال ہی میں 130 روپے فی کلو کے حساب سے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی ، اخراجات ملاکر فی کلو چینی تقریباً 140 روپے میں پڑے گی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں