سعودی عرب میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں


ریاض: سعودی عرب میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جبکہ طیارے میں موجود عملے کے تمام ارکان جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرنے والا جنگی طیارہ رائل سعودی ایئر فورس کا تھا اور طیارے حادثے میں عملے کا کوئی بھی رکن محفوظ نہیں رہا۔

رائل سعودی ایئر فورس کا جنگی طیارہ کنگ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، منی پور نسلی فسادات پر مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد

بریگیڈیئر جنرل المالکی نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں