چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست نمٹا دی گئی

پی ٹی آئی pti

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں حاضری کی درخواست نمٹا دی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قانونی آبزرویشنز کے ساتھ نمٹائی دی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر 14 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست دائر کی تھی۔

ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر حیدر اظہر نے فرنچائز سے راستے الگ کر لیے

تحریری فیصلے کے مطابق درخواست ضمانت دائری اور حتمی فیصلے کے وقت ملزم کی عدالت پیشی لازم ہے، ضمانت قبل از گرفتاری کے کیسز میں ملزم کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جا سکتی ہے، ٹرائل کے دوران استغاثہ کے شواہد ریکارڈ کرتے ملزم کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جا سکتی ہے، دوران ٹرائل ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے بیان کے وقت ملزم کی ذاتی حاضری ضروری ہے۔

مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

فیصلے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 365 اور 554 کے تحت رولز بنانا اس عدالت کا دائر اختیار ہے، دوران ٹرائل شواہد کو ریکارڈ کرنے کے حوالے سے جدید ضروریات کے مطابق رولز بننے چاہئیں، رجسٹرار آفس رولز بنانے کے لیے مجاز اتھارٹی کو فیصلے کی کاپی بھیجے،مجاز اتھارٹی جدید ڈیوائسز کے استعمال اور شواہد کے دوران ویڈیو لنک حاضری کے رولز بنائے گی۔

عدالت نے ویڈیو لنک حاضری کے لئے رولز بنانے سے متعلق اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں