دریائے ستلج کے سیلابی ریلے میں بہہ کر مبینہ طور پر ایک گونگا بہرہ بھارتی باشندہ قصور پہنچ گیا۔
پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں ایک گونگا اور بہرہ آدمی ملا جسے ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ۔
شناخت چھپا کر دس سال تک پاکستان میں رہنے والا بھارتی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ اُس شخص نے ہاتھ پر ہندی میں نام لکھوا رکھا ہے اور اشاروں سے ہندو دیوتا ہنومان کا پجاری بتاتا ہے۔ وہ اپنوں سے ملنے کے لیے ہاتھ جوڑ کر اشاروں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ مجھے میرے گھر پہنچایا جائے۔