بجلی کی قیمت میں اضافہ مسترد،تاجروں نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دیدی

textile

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ


تاجروں اور صنعتکاروں نے کہا ہے کہ بجلی کے نئے نرخوں پر نہ فیکٹریاں چلیں گی اور نہ ہی ایکسپورٹ آرڈر پورے کر سکیں گے۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم کا ریٹ آج کیا رہا؟جانئے

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عدنان بٹ اور صنعتکار محمد خالد نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں ایک بار پھر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

گھریلو، کمرشل اور صنعتی یونٹ اوسطاً 50 روپے تک جا پہنچا ہے، آئی ایم ایف نے اخراجات اور لاسز کم کرنے کا مطالبہ کیا، حکومت نے بجلی کی قیمت بڑھا کر جان چھڑالی ۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ بجلی معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور متبادل سستے وسائل سے بجلی پیدا کی جائے۔

آئے روز بجلی کی قیمت بڑھانے سے بے روز گاڑی اور مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ کے مزید آرڈرز لینے بند کر دیے ہیں، بہت جلد ہم سڑکوں پر آ کر ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔


متعلقہ خبریں