فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرنسیم شاہ اور بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا  کا ایک بار پھرنام ساتھ لیا جانے لگااور اب کی بار وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

قومی کرکٹرنسیم شاہ ان دنوں سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے کولمبو میں موجود ہیں،سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہےجبکہ دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نسیم شاہ 3 وکٹیں لےکر نمایاں رہے۔

ضیاءاللہ بنگش کا پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت کا اعلان

تاہم دلچسپ صورتحال تب سامنے آئی جب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے گلدستے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جبکہ اداکارہ کی لوکیشن کولمبو، سری لنکا کی ہے۔

یہ دیکھنے کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کا میدان سنبھال لیا اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے

ایک صارف نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹرالی گھسیٹ رہے ہیں جبکہ ان کا آدھا چہرہ بھی چھپا ہوا ہےاور دوسری تصویر میں پھول نظر آرہے ہیں، صارف نے لکھا کہ بالآخر ہمیں وجہ مل گئی ۔

ایک اور صارف نے تو سری لنکا میں اروشی روٹیلا کی موجودگی کے پیش نظرصارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ نسیم شاہ کی حفاظت کیلئے دعا کریں۔


متعلقہ خبریں