بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا


پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ہونے والے فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔

بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم  بھارت کو 352 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔

پاکستان 37سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 224 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، دوسری جانب بھارتیوں کے چہرے لٹک گئے ہیں ۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں انڈیا اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا۔

تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا،نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔

پاکستان شاہینز ٹیم نے ثابت کردیا ہے وہ دنیا کی کسی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے ،امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی کے الیکشن ایک ہفتے میں کرانے کا حکم

پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے،نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں