آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 2 افراد جاں بحق

آسمانی بجلی (sky lightning)

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


آزاد جموں و کشمیر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم میں ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

آئندہ چند روز مزید مون سون بارشیں جاری رہنے کی پیشگوئی

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 مکان تباہ ، 5 کو جزوی نقصان پہنچا، میرپور میں ایک مکان ، 3ا سکول متاثر ہوئے۔

ضلع باغ میں مجموعی طورپر 18 مکانات ، ایک مسجد کو نقصان پہنچا ، ضلع سدھنوتی میں مزید 2 مکان مکمل تباہ ہوئے ۔

موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، سمندروں کی رنگت تبدیل ہونے لگی

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث5اضلاع کی مرکزی و رابطہ سڑکیں بند ہیں ، رواں ماہ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی،خواتین سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔


متعلقہ خبریں