حکومت نے ڈیلرز مارجن میں اضافےکیلئے شرائط عائد کردیں

Musadiq Malik

وزیرمملکت مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن میں اضافہ ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی ٹیم نے دیہی اور شہری علاقوں میں پیٹرول پمپس کا سروے کیا۔پیر تک 2ہزار پیٹرول پمپس کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گاْ۔

روسی خام تیل کے کارگوز عالمی منڈی سے 42 لاکھ 9 ہزار ڈالر سستے ، رپورٹ

پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی،رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات ،تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چائیے تو ان تمام شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا،ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے۔

پیر تک ڈیلرز کے مارجن کامعاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں