نگران سیٹ اپ پر مشاورت،وزیراعظم نے ن لیگ کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی

ایف بی آر

وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے ن لیگ کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

کمیٹی میں ایاز صادق، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔

موجودہ حکومت کے وزرا اور مشیروں کےغیر ملکی دوروں پر اخراجات پچھلی حکومت سے زیادہ نکلے

کمیٹی پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔

رکن قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

ذرائع کے مطابق کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے2اہم معاملات پر بات کررہی ہے۔

موجودہ قومی اسمبلی کب تحلیل کی جائے گی، معاملہ زیرغور ہے۔نگران سیٹ اپ میں کون کون شامل ہوگا، بات چیت ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں