چارجنگ ختم ہونے کے حل کے لیے الیکٹرک کاروں کیلئے تھرمل چادر تیار


چارجنگ سٹیشن کی تلاش بہت جلد ماضی کی بات بن سکتی ہے، نئے تجربہ میں کاروں میں تھرمل چادر کا استعمال سامنے لایا گیا ہے، تھرمل چادر کا استعمال بیٹریوں کو زیادہ دیر تک چلنے کا وعدہ کرتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ چادر شنگھائی جیا ٹونگ یونیورسٹی کے محققین کے دماغ کی اختراع ہے اور یہ الیکٹرک کاروں کو گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تھرمل چادر کسی بیرونی توانائی کے ان پٹ کی ضرورت کے بغیر اپنا کام انجام دیتی ہے،اس تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر کی ہانگ کیوئی نے کہا کہ تھرمل چادر گاڑیوں، عمارتوں، خلائی جہازوں اور غیر زمینی رہائش گاہوں کو ڈھانپنے کی طرح ہے جو گرمیوں میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رہتی ہے۔

شدید سردی میں الیکٹرک کاروں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے کیونکہ جب درجہ حرارت صفر اور صفر ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جاتا ہے تو بیٹریاں ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرتی ہیں،زیادہ تر جدید الیکٹرک کاروں میں لیتھیم آئن بیٹریاں بجلی کو ذخیرہ کرنے اور چھوڑنے کے لیے کیمیائی رد عمل پر انحصار کرتی ہیں لیکن جب یہ ٹھنڈا ہو جاتی ہیں تو یہ عمل سست پڑ جاتا ہے۔

ٹویوٹا کا سستی الیکٹرک کار لانچ کرنے کا اعلان

جنرل الیکٹرک چارجنگ کمپنی اوسپرے کے انجینئرز کا کہنا ہیکہ الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کا درجہ حرارت 20 سے 25 ڈگری سیلسیس ہوتا ہے، جب موسم زیادہ گرم ہوتا ہے تو بیٹریوں کا الیکٹرک چارج سٹاک منفی طور پر متاثر ہوتا ہے کیونکہ یہ بیٹری میں کیمیائی رد عمل اور توانائی کی منتقلی میں بہت زیادہ مداخلت کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایک تھرمل چادر ڈیزائن کی ہے جو قدرتی درجہ حرارت کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو کم کرسکتیہے،اس چادر کے دو اہم اجزا ہیں، ایک بیرونی تہہ جو سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے اور ایک اندرونی تہہ ہے جو گرمی کو اندر روک کر رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

اس تھرمل چادر کے ذریعے گاڑیوں کو رات کو ڈھانپ کر رکھا گیا لیکن ان کا درجہ حرارت کبھی بھی صفر سے نیچے نہیں گرا،ڈاکٹر کیوئی نے کہا کہ پہلی مرتبہ سردیوں کی راتوں میں اطراف کے درجہ حرارت سے تقریبا 7 ڈگری سیلسیس زیادہ درجہ حرارت حاصل کرنا ممکن ہوگیا، محققین کا کہنا تھا کہ ہم بیٹری کی زندگی کا فیصد بڑھا سکتے ہیں یا برقی توانائی کی مقدار بچا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں